Jahan Ishq Ho Wahin Karbala
صبحِ ازل جو حسن ہوا دلستان عشق آواز کن ہوئی تپش آموز جان عشق (بانگِ درا)
کائنات کی ابتدا عشق ہے اور انسان کی تخلیق عشق کے لیے ہے۔ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے نورِمبارک سے جب ارواح کو پیدا کیا گیا تو عشقِ الٰہی کا جوہرِ خاص حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی نسبت سے ارواحِ انسانی کے حصہ میں آیا۔(فرمان سلطان العاشقین)
عشق کیا ہے؟ انسان کو بہت سے رشتوں اور اشیا سے محبت ہوتی ہے مثلاً اللہ تعالیٰ سے محبت، حضور نبی اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے محبت، ماں باپ سے محبت...





















