اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے ورلڈ کپ کے بعد انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ پر غور شروع کردیا #Messi #FIFA #Football #SportsNews #aajkalpk میسی 2016 میں بھی انٹرنیشنل فٹبال سے دور ہوئے تھے لیکن پھر عوامی دباؤ کے پیش نظر انھیں اپنا فیصلہ تبدیل کرنا پڑگیا تھا۔ لیونل میسی نے ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ پر غور شروع کردیا۔ اسٹار پلیئر اس سے قبل 2016 میں بھی انٹرنیشنل فٹبال سے دور ہوئے تھے لیکن پھر عوامی دباؤ کے پیش نظر انھیں اپنا فیصلہ تبدیل کرنا پڑگیا تھا، 2014 کے فائنل میں جرمن ٹیم نے ارجنٹائن کو شکست سے دوچار کیا تھا۔ میسی نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ میرا مستقبل کیا ہوگا لیکن اس کا انحصار حالیہ ایونٹ میں ہماری پرفارمنس پر ہوگا۔ یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2018 2 دن بعد روس میں شروع ہو رہا ہے جس میں ارجنٹائن کی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 16 جون کو ماسکومیں آئس لینڈ کیخلاف کرے گی۔