راجہ بشارت صاحب نے جب مجھ سے شادی کی تو مجھے اور میرے گھر والوں کو یہ یقین دہانی کروائ گئ کہ ان کا ان کی مطلقہ بیوی پری گل آغا سے گذشتہ 15 سال سے کوئ تعلق نہ ہے اور وہ اس کو 2012 میں شیخ زائد ہسپتال میں زبانی طلاق دے چکے ہیں- اس کے بعد بھی سینکڑوں بار میرے سامنے بھی مطلقہ خاتون کو طلاق یافتہ عورت کہتے رہے اور جب بھی وہ رابطہ کرتی تو اس کو دی گئ طلاق بارے یاد دہانی کرواتے- مجھ سے شادی کے وقت بھی نکاح نامہ جو کہ انہوں نے اپنے ہاتھوں سے پر کیا تھا انہوں نے مجھے مطلقہ اور اپنے آپ کو علیحدگی تحریر کیا۔ بعد ازاں میری مذید تسلی کے لئے جون 2015 کے آخر میں میرے شوہر نے مجھے طلاق نامہ پری گل آغا دیا چونکہ میرے خاوند نے پری گل آغا کو مختلف اوقات میں طلاق دے دی اور رجوع بھی نہ ہوا لہذا وہ طلاق موثر ہو چکی ہے۔ لہذا اگر اب میرے شوہر پری گل آغا کو بیوی کہتے ہیں تو وہ قانون اور شرعی طور پر غلط اور گناہ ہے۔ اور اگر میرے شوہر نے مطلقہ عورت کے ساتھ دوبارہ شادی کی ہے تو اس کے لئے ان کو مجھ سے اجازت درکار ہے- میں نے اپنے شوہر محمد بشارت راجہ کو دوسری شادی کی اجازت نہ دی ہے لہذا میں ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہوں #RajaBasharat #PMLQ #BasharatRaja #SeemalRaja #PariGullAgha #BehrozeKamal @dhamialwajd_ @dhamial2 @imrandhamial @habibdhamial @chdhamial @raodilshadhussain @atifdhamial @abbidhamial @raja_saqib_ali_janua @raja_manu @raja_bilal_sadiq (at Punjab, Pakistan)













