*محمود اسلم وزیر ڈائریکٹر جنرل محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول خیبر پختونخوا کے ہدایت پر صوبہ بھر میں انسداد منشیات مہم میں کامیاب کاروائیاں جاری،* *محکمہ ایکسائز تھانہ پشاور ریجن کی 24 گھنٹے کے اندر تین اور کامیاب کاروائیاں،* *پہلی کاروائی میں 2400 گرام چرس، -/12,000 روپے کے جعلی پاکستانی کرنسی نوٹ اور -/20,000 مالیت کے جعلی برائز بانڈز برآمد, ملزم گرفتار، مقدمہ درج* *دوسری کاروائی میں 3600 گرام چرس برآمد، منشیات سمگلر گرفتار، مقدمہ درج* *تیسری کاروائی میں غیر قانونی اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام، 4 عدد بارہ بور رائفل ایک عدد کلاشنکوف نما پستول اور ایک عدد سپیئر میگزین برآمد، ملزم گرفتار، مقدمہ درج،* تفصیلات کے مطابق *محمود اسلم وزیر* ڈائریکٹر جنرل ایکسائز خیبر پختونخوا کے ہدایت کے مطابق انسداد منشیات مہم میں تھانہ پشاور نے دو اور کامیاب کاروائیاں کی، پہلی کاروائی میں وحید خان سرکل آفیسر پشاور و مردان ریجن کے زیر نگرانی محمد ریاض SHO تھانہ ایکسائز پشاور ریجن اور علی جان خان سب انسپکٹر نے بمعہ دیگر نفری خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے 2400 گرام چرس، -/12,000 روپے کے جعلی پاکستانی کرنسی نوٹ اور -/20,000 مالیت کے جعلی/ مشکوک برائز بانڈز برآمد کی، ملزم نعیم اللہ اعوان ولد شفیع اللہ اعوان ساکن فقیر آباد پشاور کو موقع پر گرفتارکر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں ، 9DKPCNS ۔ 2019 اور 489B PPC دفعات کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا، دوسری کاروائی میں محمد ریاض SHO تھانہ ایکسائز پشاور ریجن اور محمد فاروق سب انسپکٹر نے بمعہ دیگر نفری خفیہ اطلاع پر GT روڈ نزد جناح پارک بلمقابل قلعہ بالا حصار روڈ پر مخبر شدہ سوزوکی مہران گاڑی نمبری IDE 998 اسلام آباد، کو روک کر تلاشی کے دوران 3600 گرام چرس برآمد کی، ملزم جمشید خان ولد جہانگیر خان ساکن تحصیل باڑہ ضلع خیبر کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے ایکسائز خیبر پختونخوا انسداد منشیات قانون 2019 کی دفعہ 9DKPCNSA کے تحت تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔ محمود اسلم وزیر ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نے محمد ریاض SHO تھانہ ایکسائز پشاور کی منشیات کے خلاف کامیاب کاروائیوں کو سراہا اور شاباشی کے ساتھ نقد انعام کا اعلان کیا، معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کیلئے انسداد منشیات مہم اسی طرح کامیابی سے جاری رہیگا، اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی اور نقد انعام کے ساتھ توصیفی اسناد بھی دیئے جائینگے ، جبکہ غفلت برتنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف https://www.instagram.com/p/CXiVSzcMqab/?utm_medium=tumblr














