170-دانہ پانی از عمیرا احمد
دانہ پانی : صوفیانہ فضا میں پرانی عمیرہ احمد کی واپسی عمیرہ احمد کا ’’دانہ پانی‘‘ پڑھنا شروع کیا تو ابتدائی صفحات ہی سے احساس ہوا کہ یہ عمیرہ احمد کی مانوس دنیا بھی ہے اور اس سے کچھ الگ بھی۔ کہانی پر ایک دھیمی سی صوفیانہ اور پُراسرار کیفیت چھائی ہوئی ہے؛ جیسے مٹی، کنویں کے پانی، صوفیانہ کلام، خوابوں، دعاؤں اور تقدیر کے ان دیکھے دھاگوں سے کوئی داستان بُنی جا رہی ہو۔ناول کا زمانہ بھی اس کیفیت کو…









