🔰 عرفان القرآن اپنی نوعیت کا ایک منفرد ترجمہ ہے جو ہر ذہنی سطح کے لیے یکساں قابل فہم اور منفرد اسلوب بیان کا حامل ہے، جس میں بامحاورہ زبان کی سلاست اور روانی ہے۔ یہ ترجمہ ہونے کے باوجود تفسیری شان کا بھی حامل ہے اور آیات کے مفاہیم کی وضاحت جاننے کے لیے قاری کو تفسیری حوالوں سے بے نیاز کر دیتا ہے۔
📗عرفان القرآن ایک نظر میں 🔹 ادبِ اُلوہیت اور ادبِ بارگاہِ نبوی ﷺ 🔹 حفظِ آداب و مراتب 🔹 حبّی کیفیت 🔹 اِعتقادی صحت و ایمانی معارِف 🔹 تفسیری تقاضوں سے ہم آہنگ 🔹 دورِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید ترین اُردو ترجمہ 🔹 تجدیدی اہمیت کا حامل 🔹 ہر ذہنی سطح کے لئے یکساں قابلِ فہم 🔹 سلاست، روانی اور بامحاورہ زبان 🔹 اُسلوبِ بیان کی عمدگی و ندرت 🔹 علمی ثقاہت و فکری معنویت 🔹 عقلی تفکر و عملیت کا پہلو 🔹 سائنسی تحقق اور نظری جدت 🔹 روحانی حلاوت و قلبی تذکر کا مظہر 🔹 قرآنی جغرافیہ کا بیان 🔹 سابقہ اقوام کے تاریخی پس منظر کا بیان
📲 عرفان القرآن موبائل ایپلی کیشن میں قرآن مجید کے عربی متن کو پاک و ہند میں مروجہ خوبصورت خطاطی کے ساتھ سورتوں اور پاروں کے حساب سے ڈسپلے کیا گیا ہے۔ قرآن مجید کو اردو، انگلش، نارویجن زبانوں میں ترجمہ کے ساتھ پڑھنے، سننے، تلاش کرنے، بک مارکس بنانے، نوٹس لکھنے، کاپی کرنے، شیئر کرنے جیسی سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔ معروف قراء کی آواز میں تلاوتِ قرآنِ مجید اور مشہور صداکار تسلیم احمد صابری کی آواز میں ترجمہ سننے کی سہولت بھی ہے۔ یوزر کی سہولت کیلئے ملٹی کلرز تھیم اور نائٹ موڈ جیسے فیچرز بھی شامل ہیں۔ یہ موبائل ایپ apple اور android دونوں پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔
📲 موبائل ایپ انسٹال کریں https://get.irfan-ul-quran.com
🌐 ویب سائٹ https://irfan-ul-quran.com
📧 عرفان القرآن کی کاپی حاصل کرنے کیلئے رابطہ کریں https://wa.me/p/3761425753983825/923097417163















