چھوٹے دکانداروں کو ٹیکس نادہندگان اُکسا رہے ہیں: چیئر مین ایف بی آر لاہور: چیئر مین ایف بی آر سیّد شبر زیدی کا کہنا ہے کہ بہت کم لوگ ٹیکس نیٹ میں شامل ہیں، جو لوگ ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ہیں ان کو ہر حال میں ٹیکس نیٹ میں آنا پڑے گا۔ 20 کروڑ میں سے صرف چند لاکھ ٹیکس دیتے ہیں اس روش کو بدلنا پڑے گا۔ بنیادی اصولوں پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرینگے۔













