خواجہ پرویز
جو نہ مل سکے وہی بیوفا ……
یہ بڑی عجیب سی بات ہے
جو چلا گیا مجھے چھوڑ کر …….
وہی آج تک میرے ساتھ ہے
🌾
جو کسی نظر سے عطا ہوئی …….
وہی روشنی ہے خیال میں
وہ نا آسکے، میں ہوں منتظر …….
یہ خلش کہاں تھی وصال میں
🌲
میری جستجو کو خبر نہیں…….
وہ دن رہے نہ رات ہے
جو چلا گیا مجھے چھوڑ کر…….
وہی آج تک میرے ساتھ ہے
🍂
کرے پیار لب پہ گلا نہ ہو …….
یہ کسی کسی کا نصیب ہے
یہ کرم ہے اس کا جفا نہیں …….
وہ جدا بھی رہ کے قریب ہے
☘️
وہی آنکھ ہے میرے روبرو …….
اسی ہاتھ میں میرا ہاتھ ہے
جو چلا گیا مجھے چھوڑ کر …….
وہی آج تک میرے ساتھ ہے
🌿
میرا نام تک جو نہ لے سکا …….
جو مجھے قرار نہ دے سکا
جسے اختیار تو تھا مگر …….
مجھے اپنا پیار نہ دے سکا
🌷
وہ شخص میری تلاش ہے …….
وہی درد میر ی حیات ہے
جو چلا گیا مجھے چھوڑ کر …….
وہی آج تک میرے ساتھ ہے
🍀












