RMH
art blog(derogatory)
todays bird
PUT YOUR BEARD IN MY MOUTH
he wasn't even looking at me and he found me
cherry valley forever
One Nice Bug Per Day
h
$LAYYYTER

Product Placement

titsay

oozey mess

shark vs the universe
Not today Justin
Jules of Nature
Three Goblin Art
wallacepolsom

祝日 / Permanent Vacation
Sade Olutola

izzy's playlists!
seen from United States

seen from Canada

seen from United States
seen from Hong Kong SAR China

seen from United States
seen from United States

seen from United Kingdom
seen from Canada
seen from United States
seen from United States
seen from United States

seen from Malaysia
seen from United States

seen from France

seen from United States
seen from United States
seen from United States
seen from Türkiye
seen from United States

seen from United States
@sayeda-najma-khan
Amjad Islam Amjad
آنکھوں کارنگ بات کالہجہ بدل گیا
وہ شخص ایک شام میں کتنابدل گیا
,
کچھ دن تومیراعکس رہاآئینےپہ نقش
پھریوں ہواکہ خودمیراچہرہ بدل گیا
,
قدموں تلےجوریت بچھی تھی وہ چل پڑی
اس نےچھڑایاہاتھ توصحرابدل گیا
,
کوئی بھی چیزاپنی جگہ پرنہیں رہی
جاتےہی ایک شخص کےکیاکیابدل گیا
,
اٹھ کرچلاگیاکوئی وقفےکےدرمیاں
پردہ اٹھاتوساراتماشہ بدل گیا
,
کہنےکوایک صحن میں دیوارہی بنی
گھرکی فضامکان کانقشہ بدل گیا
,
شایدوفاکےکھیل سےاکتاگیاتھاوہ
منزل کےپاس آکےجورستہ بدل گیا
,
اپنی گلی میں اپناہی گھرڈھونڈتےہیں لوگ
امجد یہ کون شہرکانقشہ بدل گیا
کاش_کہ_خوشیاں_
کاش_کہ_خوشیاں_بکتی_ہوتیں
اور دکھوں کا ٹھیلا ہوتا
ایک ٹکے میں آنسو آتے
اور محبت چار ٹکے میں
پانچ_ٹکے_میں_ساری_دنیا
مفت ہنسی اور مفت ستارے
چاند بھی ٹکڑے ٹکڑے بکتا
خواہش نام کی چیز نا ہوتی
ہاتھ بڑھا کے سب ملتا
ہم چاہتے تو مر جاتے
جی چاہتا تو جیتے رہتے
اونچے نیچے شہر نا ہوتے
پانی پر بھی گھر ہوتے
کاش_کے_اپنے_پر_ہوتے
اور وہ گہرا نیلا امبر
سات سمندر پار کے ساحل
جنگل، ندیاں، گرتا پانی
سب کچھ اپنا دھن ہوتا
کسی بھی چیز کی حد نا ہوتی
وہ_کرتے_جو_من_ہوتا
چاند کی کرنیں پہن کے جاگتے
اور خاموشی اوڑھ کے سوتے
راتیں دن بھر رکتی ہوتیں
کاش کے خوشیاں بکتی ہوتیں…
بہزاد لکھنوی🍁
اے جذبۂ دل گر میں چاہوں ہر چیز مقابل آ جائے
منزل کے لیے دو گام چلوں اور سامنے منزل آ جائے
🍁
اے دل کی خلش چل یوں ہی سہی چلتا تو ہوں ان کی محفل میں
اس وقت مجھے چونکا دینا جب رنگ پہ محفل آ جائے
🍁
اے رہبر کامل چلنے کو تیار تو ہوں پر یاد رہے
اس وقت مجھے بھٹکا دینا جب سامنے منزل آ جائے
🍁
ہاں یاد مجھے تم کر لینا آواز مجھے تم دے لینا
اس راہ محبت میں کوئی درپیش جو مشکل آ جائے
🍁
اب کیوں ڈھونڈوں وہ چشم کرم ہونے دے ستم بالائے ستم
میں چاہتا ہوں اے جذبۂ غم مشکل پس مشکل آ جائے
🍁
اس جذبۂ دل کے بارے میں اک مشورہ تم سے لیتا ہوں
اس وقت مجھے کیا لازم ہے جب تجھ پہ مرا دل آ جائے
🍁
اے برق تجلی کوندھ ذرا کیا تو نے مجھ کو بھی موسیٰ سمجھا ہے
میں طور نہیں جو جل جاؤں جو چاہے مقابل آ جائے
🍁
آتا ہے جو طوفاں آنے دو کشتی کا خدا خود حافظ ہے
ممکن تو نہیں ان موجوں میں بہتا ہوا ساحل آ جائے
🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁
Hi