تم کہا کرتی تھی
تمھیں پھولوں سے محبت ہے
لیکن جب پھول کھلتے تھے
تم اُنھیں توڑ لیتی تھی
تمھیں بارش سے محبت تھی
لیکن جب بارش ہوتی تھی
تم چُھپتی پھرتی تھی
اور ہاں تمھیں تیز ہواؤں سے بھی محبت تھی
لیکن اُن کے چلنے پر
کھڑکیاں بند کر لیتی تھی
اور ہاں جب تم کہا کرتی تھی ناں کہ
مـجھے تُـم سـے مـحبت ہـے
مـیں ڈر جـاتـا تھـا، سہـم سـا جـاتـا تھـا۔۔۔۔۔🖤










