Adal ki Ahmiyat: Aarbi zuban main Adal barabar taqseem karne, sehda karne or do cheezon main barabri qaim karne ke mani main istimal hota hai
اسلام میں عدل کی بڑی اہمیت ہے ۔کسی بھی معاشرے کے استحکام کے لیے نظامِ عدل کا قائم ہونا انتہائی ضروری ہے۔ جس معاشرے میں عدل کی بجائے ظلم عام ہوجاتا ہے اس معاشرے میں احساسِ محرومی، بے چینی اور بدامنی جنم لیتے ہیں۔معاشرے میں مختلف سوچ و فکر کے حامل لوگ پائے جاتے ہیں ان تمام لوگوں کو معاشرتی نظام میں پرونے کے لیے عدل کا ہونا نہایت ضروری ہے.












